102

اب جو میں کروں گی اس کے بعد پورا پاکستان ہل جائے گا

اسلام آباد : چئیرمین نیب ویڈیو اسکینڈل میں ملوث طیبہ فاروق نامی خاتون نے بھری عدالت میں نیب کے لوگوں کی موجودگی میں دھمکی دے دی۔
‘تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ذوالفقار راحت کا چئیرمین نیب ویڈیو سکینڈل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیبہ نامی خاتون اور اس کا شوہر مختلف مقدمات میں ملوث تھے۔

خاتون کا شوہر تو کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے تاہم خاتون نے اپنے عورت ہونے کا فائدہ اٹھایا۔خاتون اپنے آپکو ایل ایل بی کا طالبہ ظاہر کرتی تھی۔طیبہ کے شوہر فاروق نول اِس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں جب کہ خاتون نے قانون کے امتحانات دینے کی بنیاد پر عدالت سے ضمانت لی۔اس وقت بھی خاتون وہاں دھمکیاں دے کر گئی تھی اور کہا تھا کہ اب جو میں کروں گی اس کے بعد پوراپاکستان ہل جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں