36

جنگل ’فیلڈ آف لائٹ آرٹ‘ میں تبدیل

انسا ن کا قدرتی منا ظر کی دلکشی سے متا ثر ہو کر ان کے فن پارے بنانا عا م سی با ت ہے لیکن بر طا نیہ میں ایک ماہر آرٹسٹ نے ہزاروں روشنیاں بکھیرتی ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال سے خوبصورت آرٹ ورک تیار کر لیا ہے جس سے جنگل روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

بروس منرو نامی اس فنکار نے اپنے آرٹ ورک کیلئے کیلیفورنیا کا انتخاب کیا اور خصوصی طور پر تیارکردہ شمسی توانائی سے چلنے والے 58 ہزار سے زائد ایل ای ڈی بلب کو جنگل کے بیچوں بیچ کچھ اسطرح نصب کیا کہ بلب روشن ہونے پر وہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگاتا باغ دکھائی دیتا ہے۔

روشنی سے سجا یہ خوبصورت آرٹ ورک لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں