52

چھوٹے بڑے میں فرق ختم : نئے پاکستان میں اب کوئی حساب کتاب سے نہیں بچے گا ۔ نجی سکولوں میں بچوں کو تعلیم دلوانے والے والدین کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ تازہ ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے بچوں کی سکول و کالجز کی سالانہ دو لاکھ فیس ادا کرنے والے والدین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ایف بی آر نے بچوں کی سالانہ2 لاکھ روپے فیس ادا کرنے والے 16 ہزار والدین کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔ جس میں

سکول و کالجز میں سالانہ دو لاکھ فیس ادا کرنے والے والدین سے ذرائع آمدن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نوٹس میں کہا ہے کہ فیس کی ادائیگی کیسے کرتے ہیں۔ اپنی آمدنی کی تفصیلات بتائیں ایف بی آر نے جواب کے لئے 15روز کی مہلت دے دی۔ دوسری جانب خبر کے مطابق باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں سینٹ کے انتخابات مکمل ہوگئے، اسسٹنٹ پروفیسرفضل اکبرجان اورلیکچرارعمران خان3 سال کے لئے سینٹ ممبران منتخب ہوگئے۔ سینٹ کے انتخابات میں کل 5 امیدواروں نے حصہ لیاجن میں ڈاکٹرفضل اکبر، عمران خان ، ڈاکٹراکرام اللہ، ڈاکٹرابونصراور نثارخان شامل تھے۔ انتخابات ریٹرننگ آفیسرایڈمن آفیسرڈاکٹرسید سلیم شاہ اوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرصفدرکی نگرانی میں ہوئے جب کہ فضل منان پریذائیڈنگ آفیسراوراعزازالدین اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرکے طورپرموجود تھے۔ نتائج کے مطابق شعبہ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرفضل اکبرجان اورشعبہ میتھس اینڈ سٹیٹیسٹکس کے لیکچرارعمران خان کامیاب امیدوارقرارپائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں