38

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ گر کر تباہ، 18 افراد جاں بحق،16 زخمی

راولپنڈی: (آئی ایس پی آر ) کے مطابق حادثہ موہڑہ کالو کے قریب پیش آیا جہاں پاکستان آرمی ایوی ایشن کاتربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوا۔

شہید ہونے والے پائلٹس کے نام لیفٹننٹ کرنل ثاقب اور لیفٹننٹ کرنل وسیم ہیں، شہید ہونے والے عملے کے تین ارکان میں نائب صوبیدارافضل،حوالدارابن امین اورحوالداررحمت شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پرگرا جس کے بعد چار سے پانچ گھروں کو آگ لگ گئی۔ افسوسناک حادثے میں بارہ شہری جاں بحق اور بارہ زخمی ہوئے۔
طیارہ رہائشی علاقے کے قریب گرا جس سے قریبی گھروں میں آگ لگ گئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور ملبے تلے افراد کو نکالا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر راولپنڈی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ملبے تلے دبے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حادثے کے بعد راولپنڈی کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

حادثے کے فوری بعد پاک فوج اورریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جہاں آگ پر قابو پا کر زخمیوں اور میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی کے مطابق دو زخمی خواتین کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ڈی ایچ کیواور ہولی فیملی اسپتال سے میتوں کو سی ایم ایچ میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جہاں ڈی این اے کے ذریعے میتوں کی شناخت کی جائے گی ۔

طیارہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اعلیٰ فوجی افسران اور ڈی سی راولپنڈی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ طیارے کاملبہ اٹھانے کیلئے حساس ادارے کے افسران جائے حادثہ پرموجود ہیں ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ رات تقریباً 2 بجے کا وقت تھا کہ جہاز کی بالکل مختلف آواز سنی، نیچے آکر دیکھا تو جہاز گرنے کے بعد شعلے بلند ہو رہے تھے۔

حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں