29

بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اور ہم خاموش یہ اچھی بات نہیں ۔۔۔۔ پاک فوج کے اعلیٰ عہدے سے ریٹائرڈ افسر نے اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک )دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم ہورہاہے توایسے میں ہمار ی خاموشی کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔ دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) نعم خالد لودھی نے کہا کہ

افغان امن معاہدے کے بعدافغانستا ن میں پاکستان کے دشمنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں رہے گی ،بھارت میں مسلمانوں پر جوظلم وستم ہو رہاہے اس پر پاکستانی حکومت خاموش ہے اوراس وقت بھارت کی جانب سے ہم پر جو چڑھائی ہوئی ہے کہ ہم منہ بند ہی رکھیں کہ بھارت میں مسلمانوں کوکس طرح جلایا جارہا ہے ؟انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ہورہاہے توایسے میں ہمار ی خاموشی کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی کا کہناتھاکہ بھارت کی جانب سے کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی جائیگی ، اگرچہ بھارتی سپریم کورٹ کی واضح ہدایات موجود ہیں لیکن لوک سبھا میں پی جے پی کی اکثریت ہے اور وہ یہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کوبڑا نپا تلا جوا ب دیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی فوج نےگزشتہ روز وادی نیلم کے تمام سیکٹرز میں بلا اشتعال گولہ باری کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، اٹھ مقام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 9زخمی ہوگئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، دشمن کے کئی بنکر تباہ کردیے، پاک فوج کی جانب سے کارروائی میں 3بھارتی فوجی ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے دانند، دھنیال، جورا، لیپا، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی۔ گولہ باری سے شاہ کوت سیکٹر میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ لیپہ، جورا،نوسیری، اٹھ مقام کے علاقوں میں مسلسل گولہ باری کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں