61

گاڑیاں خریدنے کے شوقین حضرات کے کام کی خبر : سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں ناقابل یقین رد وبدل کی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) سوزوکی پاکستان نے نئی گاڑی آلٹو اور دیگر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا ہوشربا اضافہ کردیا، 660 سی سی کار کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 1 لاکھ 36 ہزار روپے سے لے کر 1 لاکھ 38 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی

نے حال ہی میں مارکیٹ میں متعارف کروائی گئی 660 سی سی انجن کی حامل آلٹو 2019 کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ سوزوکی پاکستان کی جانب سے سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 1 لاکھ 36 ہزار، سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 1 لاکھ 37 ہزار اور سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت میں 1 لاکھ 38 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوں سوزوکی آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت 11 لاکھ 35 ہزار روپے، سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 12 لاکھ 38 ہزار روپے جب کہ سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 14 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ جب کہ سوزوکی ویٹارا جی ایل ایکس کی قیمت میں 6 لاکھ 95 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سوزوکی ویٹارا جی ایل ایکس کی نئی قیمت 49 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ نئی آلٹو پاکستان میں بننے والی پہلی 660 سی سی ماڈل کار ہے جس کے تین ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں۔ دو ماڈلز کو مکمل طور پر مینوئل اور ایک ماڈل کو خود کار رکھا گیا ۔ جس کی ابتدائی قیمتیں 999,000 سے لے کر 1,295,000 کے درمیان رکھی گئی تھیں۔ آرسیریز کے انجن، جدید ڈیزائن اور جاپانی ٹیکنالوجی کی حامل نئی 660 سی سی آلٹو بن قاسم پلانٹ میں بنائی گئی۔ اس گاڑی کی فیول اکانومی بہترین ہے جو تین سال وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہے۔ تاہم اب سوزوکی نے آلٹو کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی آلٹو پاکستان میں بننے والی پہلی 660 سی سی کار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں