35

بھارت نے معلومات فراہم کیے بغیر دریائے چناب میں لاکھوں کیوسک پانی چھوڑ دیا ‘نجی ٹی وی

لاہور(نیوزڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر آبی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معلومات فراہم کیے بغیر دریائے چناب میں لاکھوں کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پانی کے بہائو میں 55ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ہونے سے دریائے چناب بپھر گیا ہے اور اس وقت دریا میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے چناب

میں پانی کا بہائو ایک لاکھ 82ہزار سے بڑھ کر 2لاکھ 37ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جس سے اردگرد کے دیہات اور علاقوں کے لیے خطرہ کی گھنٹی بج گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو تاحال دریائوں میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔ معاہدے کے تحت بھارت یکم جولائی سے پاکستان کو آگاہ رکھنے کا پابند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں