32

بابراعظم کو تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کرنیکا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) ٹی 20کرکٹ میں قومی ٹیم کے نمبر ون ہونے کا اجر ہیڈکوچ مکی آرتھر کوملنے کا امکان ہے اور ان کے پی سی بی کیساتھ ہیڈکوچ کے معاہدے میں ورلڈکپ ٹی 20تک توسیع کا فیصلہ کرلیاگیاہے جبکہ سرفرازاحمد کو ون ڈے اور ٹی 20میں کپتان برقراررکھا جائے گا ،ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کے حوالے کی جائے گی اور بابر اعظم

کو تینوں فارمیٹس میں نائب کپتان بنایا جائے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہیڈ کوچ اور ٹیسٹ کپتان کیلئے ابتدائی مشاورت کے بعد سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے جب کہ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کی جائے گی اور ان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کے ہیڈکوچ رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کا بوجھ کم کرنے کیلئے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سرفرازا حمد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان برقرار رہیں گے جب کہ ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کیا جائے گا تاکہ انہیں تجربہ حاصل ہو اوروقت پڑنے پر قومی ٹیم کی قیادت سنبھال سکیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ٹی 20میں نمبر ون ٹیم ہونے کی وجہ سے معاہدے میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں