14

’’ طلعت صاحب! آپ بھی بیٹیوں والے ہیں، نفرت نے آپ کو اتنا اندھا کر دیا ہے کہ ۔۔۔۔ ‘‘ وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری کی بیٹی کی شادی پر تنقید، طلعت حسین کو آئینہ دکھا دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری کی صاحبزادی کی شادی کی تصاویر اور اس شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ شادی کے دعوت نامے پر درج ایڈریس میں وزیراعظم ہاؤس کا پتہ تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کو خوب تنقید کا نشانہ

بنایا گیا کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے اس طرح استعمال کی اجازت دی اور اپنے ملٹری سیکرٹری کی بیٹی کی شادی کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کروانے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے بھی اپنے پیغام میں اس شادی کا دعوت نامہ شئیر کیا اور کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم چیمہ کی بیٹی کی شادی میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت۔

طلعت حسین نے شادی کی ایک تصویر بھی ٹویٹر پیغام میں شئیر کی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

تاہم اس معاملے پر مزید بحث اور پراپیگنڈہ کا آغاز ہوا تو ڈاکٹر شہباز گل نے طلعت حسین سمیت تمام ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ طلعت صاحب آپ بھی بیٹیوں والے ہیں۔ ایسے موقع پر بیٹیوں کو دعائیں دی جاتی ہیں۔ آپ کی اطلاع کے لئیے بریگیڈیئر صاحب وہاں رہتے ہیں یہ لان ان کے گھر کا حصہ ہے۔ اپنے گھر کے اندر شادی کی ہے۔

انہوں نے طلعت حسین سے کہا کہ آپ کی نفرت نے آپ کو اتنا اندھا کر دیا کہ آپ ایسی الزام تراشی پر اُتر آئے۔ساتھ ہی ڈاکٹر شہباز گل نے انہیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے کی شادی بھی یاد کروا دی اور کہا کہ طلعت حسین صاحب، بریگیڈئیر صاحب اپنی رہائش( پی ایم ہاؤس) کے اندر گراؤنڈ میں بیٹی کی شادی کریں تو آپ کو تکلیف اور جب آپ کی اپنی پارٹی کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے بیٹے کی شادی وہاں کریں تو اس پر آپ کو اعتراض نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے طلعت حسین کو دوہرے معیار پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تنگ نظری اور متعصبانہ سوچ اور منافقت کی داد دینی تو بنتی ہے!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں