54

شعیب اختر سرجری کے لیے آسٹریلیا جائیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر سرجری کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گھٹنوں کے درد میں مبتلا سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کو بیماری سے جلد چھٹکارے کی امید ہے اور وہ آپریشن کیلئے آئندہ ہفتے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تکلیف کیریئر کے عروج کے

دور سے ہے مگر اب امید ہے کہ دو عشرے کی طویل مدت کے بعد اس سے نجات مل جائے گی۔ شعیب اختر کے مطابق 1997 میں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا کیریئر اس تکلیف کی وجہ سے دو سال سے زیادہ طویل نہیں ہو سکے گا لیکن انہوں نے اس کے بعد کئی سال تک کرکٹ کھیلی۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کیلئے بھی شعیب اختر کا نام سامنےآیا ہے۔ اس کے علاوہ اس عہدے کے لیے مصباح الحق کے نام سامنے آگئے، معین خان بھی دوڑ میں شامل، انضمام الحق کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے چیف سلیکٹر کا انتخاب 2 سے 3 ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔ معین خان، مصباح الحق اور شعیب اختر نئے چیف سلیکٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب شعیب اختر نے صرف 28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز کر کے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈتوڑ ڈالا ہے۔محض چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سبسکرائبرز

کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا۔ اد رہے کہ چند روز پہلے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا جس نے سب سے بڑے یوٹیوبر پیوڈی پائے کا ریکارڈ توڑا اور اتنے کم دنوں میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں