33

وہ فلمیں جو انوشکا شرما نے ٹھکرا دیں مگر وہ توقع سے بھی زیادہ ہٹ گئیں۔ ایک دلچسپ او معلوماتی رپورٹ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے کئی فلموں کو ٹھکرایا بھی ہے جو ریلیز کے بعد ہٹ ثابت ہوئیں۔2015 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ

فلم ’’تماشا‘‘میں اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں فلم کے مرکزی کردار کےلیے ہدایت کار امتیاز علی کی پہلی پسند ڈمپل گرل دپیکا نہیں بلکہ انوشکا شرما تھیں اور امتیاز علی نے انہیں فلم کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انوشکا نے یہ کہہ کر فلم ٹھکرادی کہ انہیں فلم میں اپنا کردار مناسب نہیں لگا۔اداکار ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’2 اسٹیٹس‘‘ بھی پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا شرما نے انکار کردیا۔ بعد ازاں یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔اداکارہ کرینہ کپور اورارجن کپور کی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ بھی کرینہ سے پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا نے اس فلم کو بھی ٹھکرادیا۔ تاہم یہ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی کمائی ہی کرسکی تھی۔اداکارہ کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’بارباردیکھو‘‘میں ہدایت کارہ نتیا مہرا کی پہلی پسند کترینہ نہیں بلکہ انوشکا شرما تھیں اور انہوں نے انوشکا کو اس کردار کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انوشکا نے انکار کردیا تھا۔یہاں ایک ایسی فلم کا ذکر بھی ہے جسے انوشکا نے ٹھکرایا تو نہیں تھا لیکن آڈیشن دینے کے باوجود یہ فلم ان کے حصے میں نہ آسکی۔ یہاں بات ہورہی ہے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی 2009 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ’’تھری ایڈیئٹس‘‘کی۔ انوشکا شرما نے فلم میں کرینہ کپور والے رول کےلیے آڈیشن بھی دیا تھا لیکن فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو اس بارے میں پتا ہی نہیں چلا اور جب بعد میں انوشکا نے انہیں آڈیشن والا کلپ دکھایا تو وہ حیران رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں