26

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو گرفتار کرلیا

قابض بھارتی فورسز نے محبوبہ مفتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، عمر عبد اللہ اورمحبوبہ مفتی کو ایک روز قبل گھروں میں نظر بند کیا گیا تھا ۔ جیونیوز کے مطابق بھارت کی قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی گرفتار کرلیاہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کو گرفتار کرلیا تھا جس پر دونوں کشمیر رہنماﺅں نے اپنے ٹوئٹس میں کشمیریوں کو پیغام دیا تھا ۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہمارے ساتھ کیا ہونیوالا ہے لیکن میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ اللہ قادر مطلق کی طرف سے جو بھی منصوبہ بندی کی جاتی ہے وہ ہمیشہ بہتر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم شائد اللہ کی حکمتوں کودیکھ نہ پائیں لیکن ہم کو ان میں شک نہیں کرنا چاہئے ۔ اللہ کرے کہ آپ سب کیلئے بہتری ہو ، آپ محفوظ اور پرسکون رہیں’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں