17

دنیا کا مختصر ترین لیپ ٹاپ کیسا ہے اور اسکی خصوصیات کیا ہیں ؟ دلچسپ اور معلوماتی خبر

واشنگٹن(ویب ڈیسک) مختصر ترین لیپ ٹاپ میں 300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوئی ہے اور اس میں آپ گیم بھی کھیل سکتے ہیں امریکا کے آئی ٹی انجنیئر پال کلینگر نے صرف 7 دنوں میں دنیا کا مختصر ترین لیپ ٹاپ(تھنک پیڈ) بنایا ہے جس کی اسکرین کا سائز محض ایک انچ ہے۔پال کلینگر
کے بنائے ہوئے لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 0.96 سینٹی میٹر ہے اور اسے بنانے میں صرف 85 ڈالرز(پاکستانی 13 ہزار 561 روپے) خرچ ہوئے۔ پال نے اس لیپ ٹاپ کو ’’تھنک ٹینی‘‘ کانام دیا ہے اور یہ لیپ ٹاپ آئی بی ایم تھنک پیڈ کا مختصر ورژن ہے۔دنیا کے اس مختصر ترین لیپ ٹاپ میں 300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوئی ہے جسے چارج بھی کیا جاسکتاہے۔ اس چھوٹے سے لیپ ٹاپ میں تھنک پیڈ کی طرح لال رنگ کا ٹریک پوائنٹ کرسر کنٹرولر بھی دیا گیا ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صارفین گیم بھی کھیل سکتے ہیں۔ اس میں ٹیٹرس، لیونار، لینڈر، اسنیک اور کچھ کلاسک کارڈ گیم کھیلے جاسکتے ہیں۔’تھنک ٹینی‘ کا سات لائن کی بورڈ 3 ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے اور اس میں 14 پن اے ٹی ٹینی 1614 مائیکروکنٹرولر (20 میگا ہرٹز) ہے جو ایک چھوٹے 128×64 پکسل اولیڈ ڈسپلے سے جڑاہے۔یاد رہے انٹرنیٹ کی بدولت دنیا سمٹ کر ہاتھوں میں آچکی ہے لیکن ایک امریکی انجینئر نے دنیا کا سب سے چھوٹا لیپ ٹاپ بنا کر دنیا ایک انگوٹھے میں سمو دی ہے۔ پال کلینگر نامی اس باصلاحیت انجینئر نے صرف ایک انچ کی اسکرین پر مبنی دنیا کا سب سے مختصر ترین لیپ ٹاپ (تھنک پیڈ) بنا ڈالا۔ اس لیپ ٹاپ کو بنانے میں انجینئر کو 7 روزکا وقت لگا۔ لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 0 اعشاریہ 96 سینٹی میٹر ہے اور یہ آئی بی ایم لیپ ٹاپ کا مختصر ترین ورژن ہے۔ پال نے اپنے بنائے ہوئے اس منفرد لیپ ٹاپ کو ’’تھنک ٹائنی ‘‘ کا نام دیا ہے ۔ دنیا کا یہ سب سے چھوٹا لیپ ٹاپ 300 ایم اے ایچ بیٹری کا حامل ہے جسے چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ٹریک پوائنٹ کرسر کنٹرول بھی ہے۔ اس لیپ ٹاپ کا کی بورڈ 3 ڈی پرنٹرسے بنایا گیا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کی جسامت پر نہ جائیں، شوقین حضرات اس میں ٹیٹرس، لیونار، لینڈر، اسنیک اور کلاسک کارڈ گیم بھی کھیل سکتے ہیں۔ دنیا کے اس مختصر ترین لیپ ٹاپ کو بنانے میں صڑف 85 ڈالرز کی لاگت آئی جو پاکستانی روپوں میں 13 ہزار 561 روپے بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں