33

ہم کشمیر کو کسی بھی قیمت پر فلسطین نہیں بننے دیں گے

انقرہ (نیوزڈیسک) ہم کشمیر کو کسی بھی قیمت پر فلسطین نہیں بننے دیں گے، ترکی نے بھرپور انداز میں کشمیریوں اور پاکستان کی مدد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے پر ترک حکمراں جماعت کے مرکزی رہنما اور پاک ترک انٹرپارلیمنٹری دوستانہ گروپ کے سربراہ علی ساہن کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ ٹوئٹر

پر جاری کیے گئے پیغام میں علی ساہن کا کہنا ہے کہ کشمیر دوسرا فلسطین نہیں بنے گا۔ ہم کسی بھی صورت کشمیر کو فسلطین نہیں بننے دیں گے۔ دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ کشمیر کی خراب ہوتی صورتحال پر میں قریب سے نظر رکھے ہوئے ہوں اور اس پر میں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ خیال رہے مسئلہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو بھی فون کر چکے ہیں۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات سے آگاہ ہونے کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔۔ ترکی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پرپاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ترکی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات سے علاقائی امن اورسلامتی پرسنجیدہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مقبوضہ کشمیر

کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا انہوں نے اس ضمن میں ترکی کے مضبوط حمایت اورتعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ تاہم اہم ترین مسئلے پر ترک صدر کے ساتھ ساتھ ترک عوام نے بھی پاکستان کا دوست مالک ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا۔سوشل میڈیا پر ترک عوام نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ ہم نہ صرف مسئلہ کشمیر پر بلکہ ہر مسئلے پر آپکو سپورٹ کریں گے۔ہم دو ریاستیں ہیں لیکن ایک قوم ہیں۔پاکستان نے جنگ میں ترکی کا جو ساتھ دیا تھا وہ ابھی بھی ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی ترک صارفین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں