42

پاکستان بہت جلد بھارت کو زبردست جواب دینے والا ہے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمیدد بھٹی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر موومنٹ زیادہ ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے اجلاس میں ہر ایک نے کہا کہ ہمارا سب کچھ لے لیں لیکن کشمیر ہمارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد

بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سفارتکار تو دیگر ممالک میں آتے جاتےرہیں گے لیکن بھارت کو 26 فروری سے بھی زیادہ خوفناک جواب دیا جائے جس کے بعد بھارت کی آنے والی نسلیں پاکستان کا نام لے کر سو نہیں سکیں گی۔ بھارت اس وقت خوش فہمی میں ہے۔ اسمبلی میں جو تقاریر ہوئی ان کو چھوڑ دیں جہاں فیصلے ہونے تھے وہاں ہو چکا ہے کہ اب بھارت نو مور۔ بھارت کو اب پاکستان اور کشمیر میں بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہو گا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اب لائن آف کنٹرول کنٹرول سے باہر ہونے والی ہے۔ لائن آف کنٹرول کو ہم نہیں مانتے ، جو بھارت نے لائن آف کنٹرول بنائی ہے وہ بھارت کی فوج کی لائن آف شہادت ہو گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دوسری مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ۔ جس کے بعد بھارتی ہائی کمشنر کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ پاکستان میں تعینات ہندوستانی سفیر اجے بساریہ کو واپس بھجوانے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا

کہ پاکستان نے بھارت کو اپنا ہائی کمشنر واپس بلانے کے لیے کہہ دیا ہے۔جبکہ پاکستان بھی بھارت کے لیے اپنے نامزد ہائی کمشنر کو نئی دہلی نہیں بھجوائے گا؛

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں