27

قومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گئے

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے لیے تین تین نام تجاویز کردیئے ہیں۔چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے محسن خان، معین خان اور راشد لطیف کا نام زیر غور ہیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ کمیٹی نے حتمی مشاورت مکمل کر لی ہے ایم ڈی پی

سی بی وسیم خان نے ایڈوائزی پینل کے ساتھ تجاویز مرتب کی، کرکٹ کمیٹی نے تمام سفارشات چیئرمین پی سی بی کو بھیج دی ہیں۔کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کے لیے بھی تین نام تجویز کیے ہیں،ہیڈ کوچ کو ہی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ذمہ داری سونپنے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے محسن خان، معین خان اور راشد لطیف کا نام زیر غور ہیںجبکہ قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کے لیے اظہرعلی، شان مسعود کے نام زیر غور ہیں۔ کرکٹ کمیٹی کے کچھ ارکان ہیڈ کوچ مکی آرتھر کےانگلینڈ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطہ کے بعد عہدے میں توسیع دینے کے حق میں نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آتھر کے کنٹریکٹ کی مدت رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ختم ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں