36

لاہور:نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لیا گیا۔

نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو طلب کیا تھا۔

رہنما ن لیگ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل گئی تھیں۔نیب نے آج دو بجے مریم نواز کو طلب کر رکھا تھا۔مریم نواز کے تحویل میں لیے جانے پر ایوان میں شیم شیم کے نعرے۔

نیب نے مریم نواز کے علاوہ میاں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ مریم نواز کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں