78

عالمی مارکیٹ میں سونا اور خام تیل کی قیمت میں کمی

اسلام آباد(ٹیسکو نیوز)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے سونا 18 ڈالر اور امریکی خام تیل کی قیمت میں 65 سینٹس فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ۔عالمی مارکیٹ میں کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق جمعے کو امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے

جنوری 2000 میں دو لاکھ افراد کو روزگار ملنے اورامریکا میں بے روزگاری کم ہونے کے اعدادوشمار آئے جس کے بعد ہفتے کے آخر روز عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کے باعث خام تیل ،سونے اور حصص بازار میں مندی دیکھی گئی ۔کاروبار ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت گزشتہ ہفتے کے مقابلے 18ڈالر 40 سینٹس کمی کے بعد 133ڈالر 70 سینٹس فی اونس پر بند ہوئے ۔گزشتہ ہفتے کے مقابلے امریکی خام تیل کے سودوں میں 70 سینٹس فی بیرل کمی ہوئی جس سے امریکی خام تیل کے سودے گزشتہ ہفتے کے مقابلے کم ہوکر 65ڈالر 40 سینٹس فی بیرل پر بند ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں