56

وقار یونس کا 28سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شارجہ(ٹیسکو نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے باولر مجیب زردان نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں میڈن پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتا ن اور سٹار باولروقار یونس کاریکارڈ توڑد یا۔
وقار یونس نے اپنے کئیرئیر میں میڈن پانچ وکٹیں 18سال اور164دن کی عمر میں حاصل کی تھی، لیکن مجیب نے یہ اعزاز 16سال اور325دن کی عمر میں حاصل کرلیااورایک روزہ میچز کی تاریخ میں سب سے کم عمر 5 وکٹیں لینے والے باو لر بن گئے۔

یادر رہے وقار یونس نے یہ اعزاز1990میں سری لنکا کے خلاف شارجہ میں ہی اپنے نام کیا تھا۔ان کے ریکارڈ ٹوٹنے میں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مجیب نے بھی شارجہ کے میدان میں ہی یہ اعزاز اپنے نام کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں