101

زونگ صارفین کی تو موجیں ہی لگ گئیں، کمپنی نے شاندار اعلان کر دیا

یوفون، ٹیلی نار اور موبی لنک کے بعد زونگ نے بھی اپنے صارفین کے لیے سپرکارڈ جیسی نئی آفر پیش کردی ہے۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق زونگ کی جانب سے تین پیکجز فراہم کرائے گئے ہیں، جن میں سے ایک ہفتے پر مشتمل جبکہ تیسرا ایک ماہ کا پیکج ہے۔زونگ نے ان پیکجز کو ہفتہ وار لوڈ آفر، آل ان ون ویکلی آفر اور آل ان ون منتھلی آفر کا نام دیا ہے۔اگر کوئی صارف ہفتہ وار لوڈ آفر لیتا ہے تو 250 روپے کے عوض وہ ایک ہفتے تک 1500 زونگ سے زونگ منٹ، 100 آف نیٹ

منٹ، 1500 ایس ایم ایس، 1500 ایم بی فور جی موبائل انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرسکیں گے۔اس پیکج کو ایکٹو کرنے کے لیے *70# ڈائل کرنا ہوگا اور یہ آفر سات دن تک برقرار رہے گی۔اسی طرح زونگ آل ان ون ویکلی پیکج کی قیمت 150 روپے رکھی گئی ہے۔اس میں 500 زونگ سے زونگ منٹ، 40 آف نیٹ منٹ، 500 ایس ایم ایس، 500 ایم بی فور جی موبائل انٹرنیٹ ملے گا۔اسے ایکٹیو کرنے کے لیے *6464# > 4 > 1 > 2ڈائل کریں یا Weekly150 لکھ کر 6464 پر ایس ایم ایس بھیج دیں۔آل ان ون منتھلی پیکج کی فیس 500 روپے رکھی گئی ہے جس کے عوض صارف کو 1500 زونگ سے زونگ منٹ، 150 آف نیٹ منٹ، 1500 ایس ایم ایس اور 1500 ایم بی فور جی انٹرنیٹ ملے گا۔اسے ایکٹیو کرنے کے لیے *6464# > 4 > 2 > 2 ڈائل کریں اور بس۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں