67

شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرزمقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز مقررکردیئے گئے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہورسابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اخترپاکستان کرکٹ کو آگے لے جانے کیلئے پرامید ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شعیب اختر کو بطور مشیربرائے کرکٹ افیئرزمقرر کردیا اورساتھ ہی شعیب اختر پی سی بی کے برینڈ ایمبیسیڈربھی ہوں گے۔

اہم ذمے داری ملنے پر شعیب اختر نے نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے بطورمشیرکرکٹ افیئرزمنتخب کیا جانا اعزازکی بات ہے،اسی جذبےکےساتھ کام کریں گے جیساکھیل کے دوران ہوتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں