64

راشد خان دنیا کے کم عمر ترین نمبر ایک بولر بن گئے

افغانستان کے راشد خان اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئے، دونوں نے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر سے ٹاپ پوزیشن چھینی، افغان اسپنر راشد خان دنیا کے کم عمر ترین نمبر ایک بولر بھی بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، کوہلی نے 909 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کردی، وہ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں میں بھی 900 پوائنٹس عبور کرنیوالے اے بی ڈی ویلیئرز کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں، ڈی ویلیئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے بابر اعظم بغیر کھیلے ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ چوتھے نمبر پر آگئے، انہوں نے روہت شرما کو چوتھے سے چھٹے نمبر پر دھکیل دیا، جوروٹ پانچویں نمبر پر ہیں، ہاشم آملہ تنزلی کے بعد ٹاپ 10 سے باہر اور شیکھر دھون 4 درجے ترقی پاکر ٹاپ 10 میں داخل ہو گئے.
نئی رینکنگ کے مطابق افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے جسپریت بمرا مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئے، انہوں نے عمران طاہر کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کیا، بمرا نے 2 اور راشد نے 8 درجے ترقی پاکر یہ اعزاز حاصل کی، حسن علی کا پانچواں نمبر ہے، بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل 21 درجے لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں