66

پی ایس ایل: کراچی کنگز کی پانچ وکٹوں سے جیت

131 رنز کے دفاع میں پشاور کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ کو آخری اوور تک لیکر گئے تاہمکراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے آخری اوور میں اپنی پہلی ہی گیند پر محمد اصغر کو چھکا لگا کر میچ اپنی ٹیم کے نام کر لیا۔
کراچی کنگز کے اوپنر جو ڈینلی کولن انگرام کے ساتھ 54 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد کرس جارڈن کی گیند پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔.محمد حفیظ نے انگرام کا شاندار کیچ لے کر اپنی ٹیم کی امیدوں کا چراغ روشن رکھا۔
کراچی کنگز نے دفاعی چیمپیئنز پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر اپنی مسلسل دوسری جیت حاصل کر لی جس کے بعد اب وہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ کراچی کی جانب سے ان کے تمام اہم بلے بازوں نے اچھا کھیلا جن میں سب سے نمایاں بابر اعظم اور جو ڈینلی رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ابتسام شیخ اور کرس جارڈن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پیر کے روز کراچی کا سامنا لاہور قلندرز سے ہوگا جو ٹورنامنٹ میں ابھی تک فتح کے بغیر ہے۔
پشاور زلمی کے کھلاڑیکرس جورڈن 1 رنز بنا کر ٹائم ملز کی گیند پر آوٹ ہوگئے

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 7 کھلاڑی کے نقصان پر 78 رنز بنا لیے ہیں

پشاور زلمی کے کھلاڑی آصف 7 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے

پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی 2 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے

پشاور زلمی کے کھلاڑی ابتسام 2 رنز بنا کر عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 4 کھلاڑی کے نقصان پر 35 رنز بنا لیے ہیں

پشاور زلمی کے کھلاڑی حارث سہیل 1 رنز بنا کر عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے

پشاور زلمی کے کھلاڑی محمد حفیظ 7 رنز بنا کر شاہد آفریدیکی گیند پر آوٹ ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں