53

نوا زشریف (ن) لیگ کے تاحیات قائد، شہباز شریف قائم مقام صدر بن گئے

منگل کو نئے پارٹی صدر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں کی مرکزی مجلس عاملہ کی بیٹھک لگی ،جس میں پارٹی کے سابق صدر نواز شریف نے بطور آبزرور شرکت کی جبکہ مریم نواز بھی پہلی مرتبہ اجلاس میں شریک ہوئیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نواز شریف نے مسلم لیگ (ن )کے بطور قائم مقام صدر شہباز شریف کا نام تجویز کیا،جس پر تمام لیگی قیادت نے لبیک کیاجبکہ اِسی دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف نے بھی نواز شریف کو تاحیات قائد منتخب کرنے کیلئے قرارداد پیش کی۔

مرکزی مجلس عاملہ نے فوری قرارداد منظور کرکے نوازشریف کو مسلم لیگ (ن )کاتاحیات قائد جبکہ شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دے دی۔

راجہ ظفرالحق نے مسلم لیگ (ن )کی جنرل باڈی کا اجلاس 6مارچ کو طلب کرلیا، جس میں (ن )لیگ کے صدر کا باقاعدہ انتخاب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں