63

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو بحال کر دیا

سید فیصل صالح حیات ڈھائی سال بعد دوبارہ صدارت کا چارج سنبھالیں گے۔ عدالتی فیصلے سے پاکستان کی عالمی رکنیت بحال ہونے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فٹبال فیڈریشن کے 2015 میں ہونے والے انتخابات کو درست قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے سید فیصل صالح حیات کو بطور صدرعہدے پر بحال کرتے ہوئے، عبوری ذمہ داریاں سنبھالنے والے ایڈمنسٹریٹر کو چارج فوری طور فیصل صالح حیات کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیصل صالح حیات ڈھائی سال بعد دوبارہ چارج سنبھالیں گے۔

عدالت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ دو رکنی بنچ نے فٹبال فیڈریشن کے 30 جون 2015 کے انتخابات کوغیرقانونی قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ واضح فٹبال فیڈریشن ڈھائی سال سے فیصل صالح اور ظاہر شاہ گروپ میں تقسیم تھی۔ فیڈریشن کے باہمی اختلافات کی وجہ سے قومی ٹیم 3 سال سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکی۔ عدالتی فیصلے کے بعد فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کیے جانے کا امکان بھی روشن ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں