70

سوشل میڈیا اسٹار بھولا ریکارڈ گرفتار،

گجرات پولیس نے کارروئی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھولا ریکارڈ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کی رہائشی عظمیٰ نے تھانہ بی ڈویژن کو اطلاع دی کہ کہ ملزم نبیل اکرام بھولا ریکارڈ نے نوکری کا جھانسہ دے دے کر اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس اطلاع پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر اس کے کافی فالورز ہیں جن میں سے ایک عظمیٰ بھی ہے جسے اس نے نوکری کیلئے گجرات بلایا۔
یاد رہے کہ پنجابی زبان میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر بھولا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ تھے۔ اس کے بعد بھولا ریکارڈ کے نام سے فیس بک پر صفحہ بنا کر مزید وڈیوز بنا کر اپلوڈ کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں