52

امریکی سیاح کے سوٹ کیس سے ایک لاپتہ خاتون کا کٹاہوا سر برآمد

جاپان کی پولیس نے سیر وسیاحت کی غرض سے آنے والے ایک امریکی سیاح کوگرفتارکرلیا۔ سیاح کے سوٹ کیس سے ایک لاپتہ خاتون کا کٹاہوا سر برآمد ہوا تھا۔
پولیس کا کہناہے کہ سوٹ کیس ملزم کے کمرے سے ملا ہے جواس نے کرائے پر لے رکھاتھا۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والے سیاح اور لاپتہ خاتون کو آخری بار ایک سیکیورٹی فوٹیج میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ دونوں کی ملاقات سوشل میڈیا پرہوئی اور بعد میں وہ اکثر ملاقات کرنے لگے۔

مقامی پولیس کو یہ کامیابی خفیہ ذرائع سے موصول اطلاع پرحاصل ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی سیاح نے خاتون کو کہیں چھپا رکھا ہے۔ کٹے سر والے سوٹ کیس اوساکا کیگاشیناری وارٹ کے ایک مکان کے کمرے سے ملا،لاپتہ 27 سالہ مقتولہ کا نام سینڈا کے نام سے معلوم ہوا ہے جسے آخری مرتبہ اسے اوساکا کے ریلوے سٹیشن پر دیکھا گیا تھا۔ مقامی اخبار کے مطابق آخری بار دونوں 16فروری کی رات ملے تھے اور اس کے بعد سے خاتون کا پتہ نہیں چل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمروں سے جو فوٹیج ان کے ہاتھ لگی ہے اس میں ملزم کئی بار سوٹ کیس سمیت اپنے گھر میں داخل ہوتا اور وہاں سے نکلتا دکھائی دیتا ہے مگرخاتون اس کے ساتھ نظر نہیں آتی۔ ملزم کو 22فروری کو لاپتہ خاتون کو کہیں چھپانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا مگر اب پولیس کویقین ہے کہ یہی قاتل ہے ، واقعے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

ایک اور چیزجو ملزم کے خلاف پختہ ثبوت کے طور پر پیش ہوسکتی ہے وہ یہ ہے کہ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کرنے پر ملزم نے مسلسل خاموشی اختیارکیے رکھی۔ پولیس کو یقین ہے کہ وہ جلد اعتراف جرم کرلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں