63

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں نہیں ہوگا توکہیں نہیں ہوگا

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نےکہا ہےکہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں نہیں ہوگا توکہیں نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سپرلیگ کے فائنل کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے۔ جہاں انہوں نےاسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ دوسال کا کام چارماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ اب کوئی پلان بی نہیں، فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ غیرملکی سیکیورٹی ایجنسی کی رپورٹ تسلی بخش ہے۔ غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے جو نہیں آئے ان کا متبادل موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹس کی فروخت 15 مارچ سے شروع ہوگی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچزکیلئے پاکستان کے دورے پرآرہی ہے۔ کوشش کریں گے ایک میچ کراچی میں کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں