55

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ ہوئی، مقابلے میں امریکا اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک کی پندرہ سو خواتین نے حصہ لیا۔

سعودی عرب میں پہلی بار وویمن دوڑ کا انعقاد ہوا جس میں امریکا اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک کی 1500خواتین نے شرکت کی ،تین کلو میٹر کا فاصلہ پندرہ منٹ میں مقامی خاتون مزنہ النصار نے طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

النصار نے اپنی جیت سے متعلق بتایا کہ مخصوص خوراک اور مسلسل ورزش اس کی تیز رفتاری کا راز ہے، میراتھن میں حصہ لینے والی تمام خواتین شرعی پردے میں تھیں۔

دوڑ کی فاتح النصاراولمپک کھیلوں کے دوران میراتھن میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں