73

خاتون نے 140 کلو وزن کیسے کم کیا؟

کیا آپ اپنے جسمانی وزن میں کچھ کمی لانا چاہتے ہیں ؟ تو یہ جان لیں کہ اتنا آسان کام نہیں بلکہ آپ کی قوت ارادی کا امتحان ہے، کیونکہ راتوں رات اس مقصد میں کامیابی بہت کم ملتی ہے۔

تاہم یہ ایسا ناممکن کام بھی نہیں جو آپ کرنہ سکیں، اس سلسلے میں ایسے افراد کی داستان حوصلہ بڑھا سکتی ہے جنھوں نے اس مقصد میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔
ایسا ہی کمال امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون الیکسز اوہل نے کرکے دکھایا جنھوں نے اپنے آپ کو اتنا زیادہ بدل دیا کہ پہچاننا ناممکن ہے۔
2 سال قبل یعنی 25 سال کی عمر میں اس خاتون کا جسمانی وزن 220 کلو گرام تک پہنچ چکا تھا اور ان کی زندگی محدود ہوکر رہ گئی تھی۔
ان کے اپنے الفاظ میں ‘ میں نوعمری سے ہی بہت زیادہ موٹی ہوچکی تھی اور اس وجہ سے زندگی کے اچھے لمحات سے دور ہوچکی تھی’۔

مگر پھر انہیں ایک شخص نے جب شادی کی پیشکش کی تو انہوں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے صرف 2 تبدیلیوں کو اپنا لیا۔
اور یہ تبدیلیاں تھیں غذا کو بدلنا یعنی جنک فوڈ وغیرہ سے دوری اور صحت کے لیے فائدہ مند غذاﺅں کو اپنانا اور جسمانی سرگرمیاں یا ورزش۔

اس خاتون نے یکم جنوری 2016 کو موٹاپے سے نجات کا عہد کیا تھا اور روزمرہ کی زندگی میں چھوٹی مگر ایسی تبدیلیاں اپنائی جس کے نتائج بہت زیادہ نمایاں ثابت ہوئے۔
اس خاتون نے سب سے پہلے فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال چھوڑا اور اس کی جگہ پروٹین سے بھرپور غذائیں، سبزیوں اور کم کاربوہائیڈریٹس والے کھانوں کو دی جبکہ مشروب کے لیے پانی کو اپنایا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مختلف جسمانی سرگرمیاں جیسے سائیکل چلانا، زومبا فٹنس پروگرام اور ورک آﺅٹ وغیرہ کو معلوم بنایا اور اپنے ارادے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔
یکم جنوری 2016 سے اب تک یہ خاتون اپنا وزن 220 کلو گرام سے کم کرکے 80 کلو تک لاچکی ہیں یعنی 2 سال میں 140 کلوگرام تک کی کمی لائی ہیں۔

#throwbackthursday to starting my journey at 485lbs. Throwback to the girl who walked into the gym with her head held high and worked to be the hardest worker in the room. Throwback to the girl who lost 312lbs in 2 years and stopped making excuses. Throwback to the girl who had no idea just how strong she really was, but knew she wanted a change in her life. Throwback to that girl because she made me who I am today and I'm so proud of her. We are all in charge of changing our own lives and capable or making the steps for those changes. Start today! ——————————————————————————– Lets stick to our resolutions and get paid to get lean in 2018! Fedup & ready to start 2018 fighting back for your health? Next dietbet starts 2/7/18! I joined my first dietbet in January 2016 when I started my journey & it helped me change my life! Time to change yours too & make those resolutions stick! Lose weight, share tips/recipes, giveaways including fedup tees, & get paid!  Link in bio or dietbet.com/fatgirlfedup #goals #motivation #fit #fitfam #obesetobeast #weightloss #weightlossjourney #motivation #fattofit #dietbet #diet #plussize #fitspo  #motivation #fitness #gym #anytimefitness #fitspo #losingweight #weightlosstransformation #transform #gymlife #fitnessmotivation  #effyourbeautystandards #looseskin #fatgirlfedupsdietbet #extremeweightloss

A post shared by Lexiiii ❤ (@fatgirlfedup) on


ان کا کہنا ہے ‘میں 140 کلو کم کرچکی ہوں اور میرا مقصد اپنے محبوب کے ساتھ خوش باش اور صحت مند زندگی گزارنا ہے’۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر لوگ بھی موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں تو اگلے ہفتے یا اگلے سال کا انتظار مت کریں بلکہ اس مقصد کے لیے عزم کو پختہ کرکے جت جائیں، یہ فیصلہ ہی زندگی کو بدلنے میں مدد دے گا۔

#transformationtuesday -312lbs down in 2 years on my own but gained an entirely new life. I was overweight since I was young and missed out on living due to my size. I've learned it's not about the weight that you lose but the life that you gain. Don't wait to get to your goal weight to be happy and fall in love with the journey of taking your life back. Start today! . @fedupfam shirt now available with link in bio or teespring.com/stores/fatgirlfedup-3! ——————————————————————————– Lets stick to our resolutions and get paid to get lean in 2018! Fedup & ready to start 2018 fighting back for your health? Come MARCH into a healthier you! Next dietbet starts 3/19! I joined my first dietbet in January 2016 when I started my journey & it helped me change my life! Time to change yours too & make those resolutions stick! Lose weight, share tips/recipes, giveaways including @fedupfam tees & @proteinmilkshake, & get paid!  Link in bio or dietbet.com/fatgirlfedup #goals #motivation #fit #fitfam #obesetobeast #weightloss #weightlossjourney #motivation #fattofit  #dietbet #diet #plussize #fitspo  #motivation #fitness #gym #anytimefitness #fitspo #losingweight #weightlosstransformation #transform #gymlife #fitnessmotivation  #effyourbeautystandards #fedupfam #fatgirlfedupsdietbet #extremeweightloss

A post shared by Lexiiii ❤ (@fatgirlfedup) on

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں