75

حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ وقت سے پہلے لانے کا اعلان کردیا

حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ وقت سے پہلے لانے کا اعلان کردیا، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا، حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

حکومت نے وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی، اس لئے بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مالی سال 19-2018ء کے بجٹ پر تمام سیاسی جماعتوں خو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنسز کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، مفتاح اسماعیل ن لیگ حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں