69

صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب

سینیٹ کے 52 نومنتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے اجلاس جاری ہے۔ چیرمین کے عہدے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی میں سخت مقابلہ تھا۔ 104 رکنی ایوان بالا میں صادق سنجرانی نے 57 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر حکمراں اتحاد کے عثمان کاکڑ اور اپوزیشن کے سلیم مانڈوی والا مدمقابل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں