54

امام کعبہ کی 35 برس بعد اسلام آباد میں اپنے استادِ محترم سے ملاقات

اسلام آباد:عالم اسلام کی انتہائی پسندیدہ شخصیت امام کعبہ آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں ان کی پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے مگر ان ہی اہم شخصیات میں ایک شخصیت ایسی بھی ہیں جو امام کعبہ کے لیے انتہائی اہم اور پسندیدہ ہے ۔جن کو ملنے کی انکی خواہش 35 برس سے تھی ۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح آل طالب کا دورہ پاکستان اس اہم شخصیت (اپنے استاد ِ محترم)سے ملاقات کا سبب بن گیا ۔ 35 برس قبل جس استاد نے انہیں حفظ قرآن کریم کروایا تھا ان کی تلاش کامیاب رہی ۔

سعودی عرب کے بڑے اخبار عکاظ نے عقید ت و احترام کے ان لمحات کا ذکر کیا جب امام حرم شیخ صالح آل طالب نے اپنے استاد محمد صابر السلیمانی سے ملاقات کی جس کا بندوبست پاکستان میں متعین سعودی سفیر نے کرایا اور امام حرم کے استاد معظم کو ان سے ملایا ۔استا د وشاگردکی یہ ملاقات احترام و عقیدت کا نمونہ تھی جب امام کعبہ شیخ صالح آل طالب نے کھڑے ہو استاد محترم کا استقبال کیا اور شیخ السلیمانی نے اپنے ہونہار شاگرد کو گلے لگالیا ۔

واضح رہے 35 برس قبل شیخ محمد صابر السلیمانی ریاض کے ایک مدرسہ تحفیظ القرآن میں متعین تھے جہاں تیسری جماعت کا طالب علم صالح بھی انکے حلقہ درس میں شامل تھا ۔ شیخ السلیمانی نے بتایا کہ آل طالب انکے ہونہار طلباءمیں شامل تھے انہو ںنے انتہائی کم مدت میں کتاب اللہ حفظ کی ۔ آج اپنے ہونہار شاگرد کو حرم کعبہ میں امامت کرتے دیکھ کر سرفخر سے بلند ہو جاتا ہے ۔ شیح السلیمانی نے سعودی سفیر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوش سے یہ ملاقات ممکن ہو سکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں