139

دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے : کرکٹر حسن علی کی بھارتی محبوبہ تو پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں نکلی، تصاویر نے پاکستانیوں کو ہکا بکا کر ڈالا

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر حسن علی کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ قومی کرکٹر کی ہونے والی اہلیہ کے مبینہ والد لیاقت علی نے کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے کہ ان کی بیٹٰی کی شادی 20 اگست کو ہو گی۔ حسن علی ٹویٹر

پیغام میں بتایا تھا کہ ”واضح کرنا چاہتا ہوں ابھی شادی طے نہیں ہوئی، ہمارے والدین کے درمیان ملاقات میں شادی کے معاملات طے ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ شادی سےمتعلق اعلان جلد کردوں گا“۔ دوسری جانب حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کے طور پر ایک خاتون شامیہ آزمین آحمدی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ اب ایک ٹویٹر صارف نے اس نام سے انسٹاگرام پر موجود ایک اکاؤنٹ شئیر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شامیہ آزمین آحمدی کی پہلے ہی شادی ہو چکی ہے اور وہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں۔ ٹویٹر صارف کا کہنا ہے کہ جس لڑکی کو حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے وہ اصل میں کوئی اور ہے۔ شامیہ آزمین آحمدی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ ان کے بیٹے کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ شامیہ آزمین آحمدی نے یہ خبر سامنے آنے کے بعد اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ پرائیویٹ کر دیا ہے جس سے کوئی یہ نہیں جان سکتا کہ ان کے اکاؤنٹ پہ کون سی تصاویر ہیں تاہم ان کے بیٹے کی تصاویر کے سکرین شاٹس سامنے آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں