54

آرمی چیف جلد چین جائیں گے، چین کی طرح عرب دنیا سے بھی پیغام آجائے گا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جلد چین جائیں گے، چین کی طرح عرب دنیا سے بھی پیغام آجائے گا، چین کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتے ہیں، آئندہ چند ماہ سرحدوں پر بدامنی ہو سکتی ہے، مودی بوکھلاہٹ میں آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ تاریخ میں مودی نے ایسا فیصلہ کیا ہے جو کشمیریوں کے لئے نیا شعلہ جوالہ بنے گا۔ میں کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں اب کشمیری گھر میں نہیں بیٹھے گا۔ بی جے پی نے ایک مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا یہ تاریخ کا سانحہ ہے۔ 303 ممبران میں ایک مسلمان نہیں ہے۔ یہ تحریک اب یو پی اور سی پی کی طرف جائے گی۔ یہ سب مسلمان ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کا پیٹرن لایا ہے اگلے تین سے چھ ماہ میں سرحدوں پر امن نہیں دیکھ رہا ہوں۔ بھارت کی طرف سے 371 دیگر جگہوں میں بھی لگا ہے وہاں پر کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔ سری نگر کا جغرافیہ ایسا ہے۔ چین کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عنقریب آرمی چیف چین جائیں گے۔ چین کا لداخ سے اہم تعلق ہے۔ کوئی شخص کشمیریوں کو کمزور نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں گلی گلی میں وانی کی آواز ہے۔ مودی نے آج تمام راستے بند کرکے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ہندومت ہے۔ مودی کو امریکہ ویزہ نہیں دیتا تھا اب وہ ان کی آنکھ کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کنٹرول لائن

ختم‘ شملہ معاہدہ ختم‘ مفتی آزاد کا نظریہ ختم ہوگیا ہے۔ کشمیریوں کی زندگی میں ایل او سی پر بندھے ماترم نہیں پڑھے جاسکتے۔ چین کی طرح عرب دنیا سے بھی پیغام آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل مشترکہ مہم جوئی ہے۔ سلامتی کونسل کی کشمیر پر قراردادوں کو اب اہمیت مل رہی ہے۔ مذاکرات کے راستے اب ختم ہیں۔ مودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو زیر عتاب لانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مودی نے مسلمانوں سے ووٹ نہیں مانگا۔ اس نے ہندو ووٹ حاصل کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان اب آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔ وہ آر ایس ایس کی تھیوری پر عملدرآمد کرے گا۔ ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ پاکستان بھارت میں کشمیر کا مسئلہ اب حل ہونے جارہا ہے۔ بھارت کے مسلمان کیڑے مکوڑے کی طرح زندگی گزارنا ترک کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں