40

شیریں مزاری کے پریانکا چوپڑا سے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کے مطالبے پر اقوام متحدہ نے آخر کار بیان جاری کر دیا

نیویارک (نیوزڈیسک)بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کو خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کیلئے شیریں مزاری نے قوا متحدہ کو خط لکھا تھا جس پر اب اقوام متحدہ آخر کار اپنا موقف جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اداکارہ ذاتی حیثیت میں کوئی بھی بیان دے سکتی ہیں ، وہ پریانکا کا اپنا ذاتی

بیان تھا تاہم تنظیم کو یہ امید ہے کہ جب اداکارہ بطور خیر سگالی سفیر بات کریں گی تو غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے ۔یاد رہے کہ شریں مزاری نے پریانکا چوپڑا کی جانب سے جنگ کی حمایت سے متعلق بیان دینے پر چند روز قبل یونیسف کے سربراہ کو خط لکھ کر بھارتی اداکارہ سے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریتا ایچ فور کو لکھے گئے خط میں شیریں مزاری نے نشاندہی کی تھی کہ پریانکا چوپڑا، جو 2016 میں یونیسیف کی عالمی خیر سگالی سفیر نامزد ہوئی تھیں، نے عوامی سطح پر بھارتی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان کو بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے ملنے والے جوہری حملے کی دھمکی کی بھی حمایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام باتیں امن اور خیرسگالی کے اصولوں کے منافی ہیں، اداکارہ کی جنگ جوئی کی حمایت نے ان کا اقوام متحدہ کا نمائندہ ہونے پر سوال کھڑا کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں