37

ایک ساتھ 4 چھٹیاں ۔۔۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عاشورہ محرم الحرام پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق9 اور 10 ستمبر( پیر اور منگل )کو نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ چھٹی کا

نوٹیفکیشن جاری ہوجانے کے بعد سرکاری ملازمین ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل 4 دن چھٹیاں منائیں گے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کا یوم دفاع کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ، ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجےسے بند رہیں گے، دفاتر جلدی بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع کے روز ملک کے تمام سرکاری دفاتر جلد بند کر دیے جائیں گے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجےسے بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کی یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت یقینی بنانا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی دفاتر جلد بند ہوں گے۔ شہدا کے گھروں کو جانے کے لیے بھی ملازمین کو جلد چھٹی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں