32

مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟میجرجنرل آصف غفور

راولپنڈی (نیوزڈیسک)میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پرکہا ہے کہ مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟کیاناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے اکاﺅنٹ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ مشن چندریان

کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟کیاناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیاچندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کاہاتھ ہے؟کیاانڈین سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے؟میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیاہندوتواکےخلاف بلندآوازوں نے مشن چندریان کوچکناچورکردیا؟چاندکوچھوڑیں ہندوتواکہیں بھی نہیں لےکرجاسکتی،مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟۔واضح رہے کہ میجرجنرل آصف غفور پاک فوج میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر فائز ہیں،انہوں نے یہ ٹوئٹ اپنے پرسنل سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں