76

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی پر وضاحت پیش کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) : وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر وضاحت پیش کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ تبدیل نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار میری ٹیم کا حصہ ہیں اور میں ان کی کارگردگی سے مطمئن ہوں۔ وزیراعظم عمران

خان نے مزید کہا کہ میں عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں۔جب کہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان کا مجھ پر اعتماد ہے مجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ عہدہ لینے کے لیے کوئی لابنگ نہیں کرنا پڑی، یہ وزیراعظم کا اپنا فیصلہ تھا۔واضح رہے کہ کچھ دنوں سے خبریں زور پکڑ رہی تھیں کہ عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ کا دعویٰ تھاکہ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے 3 نام لیے جا رہے ہیں جن میں میاں اسلم اقبال، عبدالعلیم خان اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔ صحافی عارف حمید بھٹی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر جلد عملدرآمد کر دیا جائے گا۔عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبریں اس وقت سے وائرل ہیں جب سے انہیں اس عہدے پر لایا گیا۔تاہم وزیراعظم عمران خان پر موقع پر عثمان بزدار لا دفاع کرتے نظر آئے یہاں تک کہ انہیں وسیم

اکرم پلس قرار دے دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں اپنا وزن مکمل طور پر عثمان بزدار کے پلڑے میں ڈال رکھا تھا لیکن کچھ روز سے خبریں زیرِ گردش تھیں کہ اب عمران خان بھی عثمان بزدار کی کارگردگی سے مطمئن نہیں لہذا انہیں جلد ہی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا تاہم آج وزیراعظم عمران خان نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں