49

نواز شریف کی رہائی ۔۔۔۔ صبح صبح پوری قوم کو حیران کر دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کے مطابق مسلم لیگ ن کے لیے سسٹم میں نرم گوشہ پیدا کیا جا رہا ہے اور نوازشریف جلد رہا ہوجائیں گے۔ہم نیوز کے پروگرام’ندیم ملک لائیو‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ن لیگ کو عدالتوں سے ریلیف ملے گا اور حکومت ان کو بدنام کرے گی کہ این آر او کر لیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ

نوازشریف رہائی کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے اور مریم نواز کو آگے لایا جائے گا۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف مقدمات میں ویسے بھی جان نہیں ہے حکومت ان کو زیادہ دیر قید نہیں رکھ سکتی۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مقدمات بے بنیاد ہیں اور وہ بہت جلد رہا ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق آمدن سے زیادہ اثاثوں کا ایک سے زیادہ کیس نہیں بنایا جاسکتا۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ اگر عدالتوں سے کسی کو انصاف ملتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں، لیکن حکومت کسی کو این آر او نہیں دے گی۔’اپوزیشن محض دکھاوے کی ہوگی حتیٰ کہ اگر کسی مرحلے پہ عوام کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو جائے تو مسلم لیگ(ن) حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے کسی عمل میں شریک نہیں ہوگی، نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کی راہ آئندہ عام انتخابات سے قبل ہموار کر دی جائے گی اور انہیں ملکی سیاست میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی، ان کے

خلاف تمام مقدمات بتدریج ماضی کا حصہ بن جائیں گے اور عدالتوں سے ان کی سزائیں ختم کرانے کیلئے بطور استغاثہ بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا‘‘۔یہ بھی افواہ ہے کہ صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف اور پارٹی کے کچھ سینئر رہنما بھی نواز شریف کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ ڈیل قبول کرکے ملکی تاریخ کو تبدیل کرنے کی ضد سے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں