114

بچوں کی موجیں : سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک ان دنوں شیدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے مشیر برائے تعلیم ضیاءاللہ بنگش کی جانب سے سکولوں میں

موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سکولوں کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعطیلات میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی سکولوں پر ہوگا۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں 31 دسمبر تعطیلات کا اعلان کیا تھا جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبرسے 29 فروری تک سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزارت خزانہ نے کہاہےکہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کی معاشی کارگردگی پر اسسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہوا، حکومتی پالیسیوں سے مالی استحکام آنا شروع ہوگیا ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ 2020 میں مہنگائی کو 5فیصد تک لایاجائیگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کاپہلا جائزہ مکمل ہونے پر اسسمنٹ رپورٹ جا ری کردی ہے جس میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام ٹریک پر ہے ا ور اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں، پاکستان کی فیصلہ کن پالیسی پر عمل درآمدسےپاکستانی معیشت کے گھمبیر مسائل کو حل کرنا شروع کردیا ہے اور عدم توازن میں کمی اور مالی استحکام آرہا ہے۔آئی ایم ایف نے رپورٹ میں اعتراف کیا کہ کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے، پاکستان کی معیشت میں بہتری اور مالی استحکام کے لیے فیصلہ کن پالیسی پر عمل درآمد شروع ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں