152

بریکنگ نیوز: نامور قومی کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک ۔۔۔ ولیمہ میں کس کس نے شرکت کی؟ خوبصورت تصاویر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹر بلاول بھٹی کی دعوت ولیمہ لاہور گیریژن میں ہوئی جس میں عزیزو اقارب کے علاوہ ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ کامران اکمل، حسن علی، باسط علی، ظہور الہیی، سمیع اللہ نیازی، محمد عباس، علی ترین، اسد علی، عزیز

الرحمان،قیصر عباس، نیئر عباس اور دیگر نے شرکت کی اور بلاول بھٹی کو زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے پر مبارک باد دی۔ دعوت ولیمہ میں انگلینڈ سے آئے ہوئے کاو¿نٹی کرکٹرزنے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر دلہا بلاول بھٹی نے کالے رنگ کالائننگ والا کوٹ پینٹ سوٹ جبکہ دلہن نے سی گرین رنگ کا کامدار گاون سوٹ پہن رکھا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کیلئے منتخب قومی سکواڈ سے ملاقات کی اور تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی سکواڈ ایک مرتبہ پھر ایونٹ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020ءکی تیاریوں کیلئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا 9 روزہ تربیتی کیمپ یکم جنوری سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ہے جس کے بعد قومی انڈر 19 سکواڈ 10 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگا جہاں 17 جنوری سے میگا ایونٹ کے مقابلے شروع ہوں گے۔پاکستان دو مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیت چکا ہے اور آخری مرتبہ 2006ءمیں سرفراز احمد کی قیادت میں ہی قومی انڈر 19 ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی، اس وقت پاکستان نے ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 38 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2020ءکیلئے منتخب کردہ قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور یہ سکواڈ ورلڈکپ جیتنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ گزشتہ سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہا جبکہ دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں کامیابی کے باعث نوجوان کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی اکثریت جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شامل تھی جس کے باعث انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے زیادہ وقت درکار نہیں ہوگا۔روحیل نذیر اچھے کھلاڑی ہیں اور بطور وکٹ کیپر بیٹسمین وہ بہترین فارم میں ہیں جس کا فائدہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ہوگا، آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020ءمیں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں