165

کراچی (نیوز ڈیسک ) سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی (نیوز ڈیسک ) سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونا خریدنا اب عام آدمی کی پہنچ سے بلکل باہر ہو گیا ہے۔ فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر کر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 40 ڈالر مہنگا ہوگیا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر دیکھے گئے اور فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار دو سو روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے 77 ہزار 332 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں29ڈالرکا غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1350 روپے کے اضافے سی89650روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں