135

معروف ترین پاکستانی کھلاڑی آج رشتہ ازواج میں منسلک ہو جائیں گے ۔۔۔دلہن کون ہے اور کیا کرتی ہے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ آج اپنی دلہنیا کو بیاہ لائیں گے۔ قومی ریسلر کی دعوت ولیمہ طے شدہ پروگرام کے مطابق کل ہو گی۔ بارات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گزشتہ شب قومی ریسلر کی رسم حنا ادا کی گئی جس میں شرکت کےلئے وہ گھوڑے پہ سوار ہو کر مقامی ہال پہنچے جہاں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے والہانہ استقبال کیا۔ریسلر انعام بٹ نے اس یادگار موقع کےلئے شلوار کرتا زیب تن کیا تھا-

جس میں وہ نہایت خوش و خرم دکھائی دے رہے تھے۔ ہم نیوز کے مطابق اپنی رسم حنا کو یادگار بنانے کے لیے انعام بٹ نے تقریب میں موجود دوست پہلوانوں کے ہمراہ روایتی گرز اٹھائے اور پھر دوستوں کے اصرار پر ان کے ساتھ بھنگڑے بھی ڈالے۔مہندی کی پرمسرت تقریب میں شریک مہمانان کی تواضع حلوہ پوری اور دیگر پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ ریسلر انعام بٹ کی خوشی میں شرکت کے لیے ممتاز پہلوانوں سمیت دیگر معززین پہنچے تھے جب کہ ان کے مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جو اپنے قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھی۔انعام بٹ کی زندگی کی یادگار تقریب یعنی شادی کارڈ کو پہلوانی گرج کا ماڈل بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں