103

دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2020کے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید17جنوری 2020 تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے ۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان اور طلبہ سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے امتحانی فارم جمع کرا دیں ۔آخری تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ ہی وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اسکول بھی اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ شیڈول کے لیٹ فیس کے ساتھ20 جنوری سے 24جنوری تک200 روپے،27جنوری سے31جنوری تک500 روپے،3فروری سے 7فروری تک800 روپے،10فروری سے14فروری تک 1200 روپے اور17فروری سے 21فروری تک 1500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں