138

پی ایس ایل سیزن فائیو: ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کب سے ہوگا، قیمت کتنی ہوگی؟ بی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیزن فائیو: ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز عنقعیب ہونے والا ہے، ٹکٹوں کی قیمت کتنی مقرر کی جائے گی، بی سی بی نے میدان بھرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہو گا۔ میگا ایونٹ کی ٹکٹوں کی فروخت رواں ماہ 20 تاریخ سے شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ گراؤنڈز کو شائقین کرکٹ سے بھرنے کی منصوبہ بندی تیار کر رہا ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت اور دیگر معاملات کو 18 جنوری تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دن کی روشنی اور رات میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی جائے گی۔ دوسری جانب میزبان شہر میں ہونے والے اہم میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی فرق ہو گا۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتیں کم سے کم رکھی جائیں گی۔ زیادہ تر اسٹینڈز کے ٹکٹ 500 سے 3 ہزار روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہاوس فل کے لیے ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ مجوزہ پلان کے مطابق ڈے میچز کے ٹکٹ کے نرخ کم رکھے جارہے ہیں تاہم نائٹ میچز کے لیے نرخوں میں دو سے تین سو روپے کا اضافہ ہوگا۔میزبان شہر میں ہونیو الے اہم میچز کے ٹکٹ کی نرخوں میں بھی کچھ فرق تجویز کیا گیا ہے، جن میچز میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہیں ہوگی، ان کے ٹکٹ سب سے کم ہوں گے۔ ٹکٹوں کے نرخوں کو چند روز میں فائنل کرکے پرنٹنگ کے لیے آرڈر دے دیاجائے گا ۔ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے ہوگی، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بیس فروری کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جبکہ فائنل بائیس مارچ کو لاہورمیں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں