52

وزیرآباد ریلوے گودام میں لگی آگ تا حال نہ بجھائی جاسکی

وزیر آباد:(20 جنوری 2020)گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد کے ریلوے گودام میں لگنے والی آگ پر بائیس گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے،ریسکیو کے دو سو اہلکار اور پاک فوج کے فائر فائٹرز آپریشن میں شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرآباد کے قریب ریلوے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، آگ کو اکیس گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تاحال مکمل طور پر نہیں بھجایا جاسکا ہے، متاثرہ گودام میں کولنگ کا عمل آج بھی جاری ہے،ریسکیو کے دوسو اہلکار اور پاک فوج کے فائرفائٹرز آپریشن میں شریک ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دھوئیں کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے،ایک ایکڑ سے زائد رقبے میں رکھے لکڑی کے تمام سلیپرز جل گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہری پور بند کے قریب ریلوے کا یہ سب سے بڑا گودام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں