138

لیجنڈ اداکار لالہ سدھیر کو ہم سے بچھڑے 23 سال بیت گئے

لالی وڈ انڈسٹری کے پہلے ایکشن ہیرو کا خطاب پانے والے شاہ زمان المعروف لالہ سدھیر 25جنوری 1922کولاہور میں پیدا ہوئے۔

سدھیر نے فلمی کیرئر کا آغاز قیام پاکستان سے قبل بننے والی فلم “فرض” سے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد ان کی پہلی فلم “ہچکولے” تھی، ان کی دیگر مشہور فلموں میں یکے والی، دُلا بھٹی، ڈوپٹہ، انارکلی، ہیرا موتی، ان داتا، چھوٹی بیگم، وریام، بدلہ، نوراں، سلطانہ ڈاکو اور شعلہ شبنم شامل ہیں۔

لالہ سدھیر کو جنگ و جدل پر مبنی فلموں میں بہترین پرفارمنس پر جنگجو ہیرو کا خطاب بھی دیا گیا۔

سدھیر نے 200سے زائد فلموں میں اپنے وقت کی معروف اداکاراؤں کے مقابل مختلف کردار ادا کیے ،1970 میں پنجابی فلم ‘ماں پتر’ اور 1974 میں فلم ‘لاٹری’ پر بہترین انہیں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اپنے دور کے معروف ایکشن ہیرو 19جنوری 1997کوجہان فانی سے کوچ کرگئےمگر ان کے مداح آج بھی انہیں یاد رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں