53

سینیٹ اجلاس آج ہوگا،40نکاتی ایجنڈا جاری،مختلف بلز پیش کیے جائیں گے

آج سہ پہر 3بجے ہونے والے سینیٹ اجلاس کے لیے 5صفحات پر مشتمل 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،مختلف بلز ،متعدد تحاریک اور قراردادوں سمیت قانون سازی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یونیورسٹی آف اسلام آباد بل 2020، دی بینک نیشنل لائزیشن میں ترمیم کا بل 2020 اور کرمنل میٹرز بل 2020 پیش کیےجائیں گے۔کانسٹیٹیوشن ترمیمی بل 2020، اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ بل 2018 اور الیکٹرک پاور 2019 میں ترمیم کے بلز بھی پیش کیےجائیں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق موٹر وے پر 10فیصد ٹول ٹیکس اضافے پر تحریک پیش کریں بیروزگاری، کارباری حضرات کے لیے ضروری اقدامات، پی آئی ملازمین کی نوکریوں، سرکاری ملازمین کی ریائش گاہوں کے حوالے سے قراردادیں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ مہنگائی، ریلوے کی ایک سالہ کارکردگی اور دریائے سندھ پر پل کے حوالے سے تحاریک بھی شامل ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کا موجودہ سٹیٹس، سی ڈی اے کارکردگی اور سرکاری ٹی وی پر انٹرٹینمنٹ پروگرامز بارے ریونیو کی تحاریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں