125

بنگلادیش کیخلاف سیریز کےلئے 19 کھلاڑی لاہور طلب

قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلا دیش کےخلاف سیریزکےپہلےٹیسٹ کےلئے19 کھلاڑیوں کوپیرسے لاہورمیں شروع ہونےوالےکیمپ کےلئے طلب کرلیا۔پہلا ٹیسٹ سات سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔
بنگلا دیش کےخلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے19 کھلاڑی کیمپ میں طلب کرلئے گئے۔

کیمپ پیرسےنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع ہوگا۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں اظہرعلی، اسدشفیق، عابدعلی،فوادعالم، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف،حارث سہیل، امام الحق، کاشف بھٹی، عمران خان سینئر، محمد عباس، محمد رضوان، شان مسعود،یاسرشاہ، عثمان شنواری، موسی خان

شاہین آفریدی اورنسیم شاہ شامل ہیں۔

بابراعظم، محمد رضوان اورشاہین آفریدی بنگلا دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکےبعد28 جنوری کوکیمپ جوائن کریں گے۔

پاک بنگلا دیش سیریزکا پہلا ٹیسٹ سات سے11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائےگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں